23 مارچ 2024 یوم پاکستان شایان شان منائے جانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کیزیر صدارت اجلاس منعقد ہوا
مظفرآباد (پی آئی ڈی)23 مارچ 2024 یوم پاکستان شایان شان منائے جانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کیزیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹرلبریشن سیل راجہ سجاد خان، ڈی ایس پی (سٹی) اشتیاق گیلانی،اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد محی الدین گیلانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع،تحصیلدار مظفرآباد قمر عزیز،محکمہ تعمیرا ت عامہ،محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ کے ذمہ داروں کے علاوہ دیگر ضلعی آفیسران نے شرکت کرتے ہوئے محکمہ سردمز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکلر نمبر سروسز / جزل – 8(8) مورخہ 21.03.2024 کی روشنی میں یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس مظفر آباد (ضلعی ہیڈ کو ارز) پر پرچم کشائی کی تقریب صبح 9:00 بجے منعقد کی جائے گی جس میں جناب سید بازل علی نقوی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسوان خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گئے۔ صبح 8:30 بجے سائرن بجائے جائیں گئے جس کی ذمہ داری ریسکیو 1122 محکمہ شہری دفاع کی ہو گی۔علاوہ ازیں تقریب میں والنٹیرز / رضا کاروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ریرزو پولیس کا چاک و چوبند دستہ پرچم کشائی کے موقع پر سلامی پیش کرے گا۔ ساؤنڈ سٹم پر 23 مارچ کے حوالہ سے قومی ترانے اور ملی نئے چلائے جائیں گے۔ تعلیمی ادارہ جات کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مہاجرین جموں وکشمیر (ریفیوجی مینجمنٹ سیل) کی جانب سے عملدار چوک گڑھی بین تا پریس کلب مظفر آباد ریلی نکالی جائے گی۔ نیز شہر میں مختلف مقامات پر نصب بڑی بڑی سکرینز (SMDs) پر اس دن کی مناسبت سے قومی ترانے وملی نغمے چلائے جائیں گے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفر آباد
0