0

آزادکشمیر میں عوام کے خلاف پاکستانی رینجرز کی تعیناتی ملک دشمنی ہے یو کے پی این پی نارتھ امریکہ

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک غیر سیاسی اور غیر جماعتی تحریک ہے، جس کا مقصد عوام کے مطالبات حکومت تک پہنچانا اور منظور کروانا ہے جائز مطالبات کی منظوری کےلیے پرامن احتجاج شہریوں کا بنیادی حق ہے
آزادکشمیر میں عوام کے خلاف پاکستانی رینجرز کی تعیناتی ملک دشمنی ہے یو کے پی این پی نارتھ امریکہ
عوامی ایکشن کمیٹی کے11مئی کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،لانگ مارچ ریاست کے خلاف نہیں ،حقوق کے حصول کے لیے ہے،پاکستانی سیکورٹی فورسز کی آزادکشمیر میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں
اگر حکومت نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو اس کا شدید ردعمل دیا جائے گا، یو کے پی این پی اقوام متحدہ سمیت تمام پاکستانی سفارتخانوں کے باہر بھرپوراحتجاج کرے گی
یو کے پی این پی نارتھ امریکہ کے عہدیداران و کارکنان رشید یوسف ایڈووکیٹ ، محمد ریاض، طاہر عزیز، محمد صدیق کی طرف سےعوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی مکمل حمایت اورپاکستانی رینجرز کی تعیناتی کی مذمت

کینیڈا ( بیورو رپورٹ ) متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نارتھ امریکہ نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کا آزادکشمیر میں مداخلت کی شدید مذمت کی ہے پارٹی کے صدر سردار رشید یوسف ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری طاہر عزیز نے پارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پارٹی ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی انہوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم جو کہ اپنے آپ کو پاکستان کا تنخواہ دار ملازم سمجھ کر کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف فیصلے کر رہا ہے بوکھلاہٹ کا شکار ہے عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک غیر سیاسی اور غیر جماعتی تحریک ہے جس کا مقصد عوام کے مطالبات حکومت تک پہنچانا اور مطالبات منظور کروانا ہے لیکن انوار حکومت مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی عوام کے خلاف بیرونی فورسز کو آزادکشمیر میں تعینات کروا کر ثابت کر رہا ہے کہ وہ عوام کا خیر خواہ نہیں اور نہ ہی عوام کے مطالبات کے لیے فکر مند ہے عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت میں تمام وکالا، سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، کاروبای تنظیمیں اور عوام متحد و منظم ہیں جس کی یو کے پی این پی بھی اس لیے حمایت کرتی ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات جائز ہیں اور یہ بنیادی انسانی حقوق ہیں جو عام شہری کو حاصل ہونے چائیے مہنگائی ، بجلی بلات کے اضافے ، غیر ضروری ٹیکسوں اور آٹے کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور عوام پرامن طریقے سے اس احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں اگر حکومت نے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو اس کا شدید ردعمل دیا جائے گا یو کے پی این پی اقوام متحدہ سمیت تمام پاکستانی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کرے گی اس لیے حکومت اپنے فیصلوں پر فوری نظرثانی کرے اور عوام کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں