جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘ ادارہ شماریات
رواں سال کے پہلے ماہ مہنگائی کی شرح گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 14.56 فیصد رہی
لاہور. وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں سال کے پہلے ماہ مہنگائی کی شرح گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 14.56 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تاجنوری2019 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح11.60فیصد بڑھ گئی، ایک ماہ میں ایندھن 26 فیصد، دالیں 20سی18فیصدمہنگی ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چکن17، انڈی14،گندم 12.63،بیسن12فیصدمہنگا ہوا، اسی طرح سبزیاں اور پھل 11سی10فیصدجبکہ چینی5 فیصدمہنگی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں پیاز18، ٹماٹر 8، آلو 4 اور بجلی کے نرخ 2 فیصدکم ہوئے، ایک سال میں ٹماٹر157 فیصد، پیاز 125، سبزیاں 94 اور آلو87 فیصدمہنگے ہوئے جبکہ دالیں 79سی60 فیصد، گیس 55فیصد اورچینی 27فیصدمہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق موٹرفیول26 فیصد،آٹا24،بیسن22اورگندم 20فیصدمہنگی ہوئی۔
