321


18ماہ کی حکومتی کارکردگی عوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے اورملک کادیوالیہ نکل چکاہے‘پرویز ملک
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر خدشات ظاہر کرکے حکومت نے ایک اور یو ٹرن لیا ہے‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو
لاہور.پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 18 ماہ کی حکومتی کارکردگی ملک اورعوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے اورملک کادیوالیہ نکل چکاہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر خدشات ظاہر کرکے حکومت نے ایک اور یو ٹرن لیا ہے،رپورٹ پر خدشات ظاہرکرنے والے ماضی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کی مثالیں دیتے رہے ہیں،ماضی میں سلیکٹڈ وزیراعظم خود ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کو مستند قرار دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں کارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ناہلی کی وجہ سے اپنے سلیکٹر کو بھی پریشان کر رکھا ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے، پچاس لاکھ گھر بنانے کی باتیں کرنے والوں کو عوام دن رات بدعائیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کی نااہلی انتہا تک پہنچ چکی ہے، ظالم مسلط حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی جہنم بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ،پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا ترقیاتی منصوباجات اور لوگوں کو بہتر روزگار کے مواقع دئیے۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہی ملک کو ترقی کی راہوں پر لے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نالائق حکومتی ٹولے کی بد نیتی،دھوکہ دہی پر مبنی عارضی قانون سازی کارروباری برادری اور میعشت کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، تاجروں کی آڑ میں یہ آرڈیننس صرف حکومتی عہدیداروں اور اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ متکبر وزیراعظم کا غرور خاک میں ملنے والا ہے۔ غیر سنجیدہ افراد کا بدمست ٹولہ ملک پر قابض ہے،مہنگائی نے گذشتہ ادوار کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں