0

ہم پاکستان کی بنیادوں میں موجود اپنے اسلاف کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔متحدہ قومی موومنٹ

ہم پاکستان کی بنیادوں میں موجود اپنے اسلاف کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔متحدہ قومی موومنٹ

جانتے ہیں آزادی کی قیمت کیا ہے؟ اس لیے ہم آزادی کی تحفظ کرنے والی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عزت علی بھائی
پاکستان میں کثیر الجہتی استحکام اور تحریک آزادی شہ رگ پاکستان کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل
مظفر اباد (بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ آزاد جموں و کشمیر یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ہم اپنے اسلام کی قربانیوں کے ثمرات کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ازادی بہت بڑی نعمت ہے اور ازادی کے تحفظ کے لیے قومی یکجہتی اور وحدت بھی انتہائی ناگزیر ہے ہم مملکت خداداد پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار خدمات اور قربانیوں کو بقائے وطن کی ضمانت سمجھتے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ ازاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل عزت علی بھائی نے یہاں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان کے ترقی و استحکام کے عمل میں حصہ ہے۔ہم جانتے ہیں آزادی کی قیمت کیا ہے؟ اس لیے ہم اب آزادی کی تحفظ کرنے والی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں کثیر الجہتی استحکام اور تحریک آزادی شہ رگ پاکستان کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ نے آزادکشمیرمیں مختلف اضلاع اور مرکزی سطع پرمختلف سرگرمیاں بھی کررہی ہے۔متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوردیگرکارکنان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی بنیادوں میں موجود اپنے اسلاف کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں