0

میڈیکل کالجز سے فارغ ہونے والے بچے ہمارا مستقبل ہیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق

میڈیکل کالجز سے فارغ ہونے والے بچے ہمارا مستقبل ہیں وزیراعظم آزادکشمیر
کوالٹی آف ایجوکیشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.،سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا، حکومت میڈیکل کالجز کو تمام بنیادی وسائل مہیا کرے گی
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا
اسلام آباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.- وزیر حکومت چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے. اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے آزادکشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, سپیشل سیکرٹری ہیلتھ راشد حنیف, میڈیکل کالجز کے پرنسپلز صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے . سپیشل سیکرٹری ہیلتھ راشد حنیف نے شرکاء کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے بجٹ, فیکلٹی کی کمی اور امور پر تفصیلی بریفنگ دی. گورننگ باڈی کے اجلاس میں آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز مظفرآباد, راولاکوٹ اور میرپور کے مالی سال 2023.24 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی. اجلاس میں مظفرآباد میڈیکل کالج کے لئے 243.249ملین روپے, میرپور میڈیکل کالج کے لئے 243.616ملین روپے جبکہ پونچھ میڈیکل کالج کے لئے 230.469ملین روپے کےبجٹ کی منظوری دے دی گئی. اجلاس میں میڈیکل کالجز میں پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی. وزیراعظم نے کہا کہ کہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میڈیکل کالجز سے فارغ ہونے والے بچے ہمارا مستقبل ہیں. حکومت میڈیکل کالجز کو تمام بنیادی وسائل مہیا کرے گی تاکہ وہ میڈیکل کے سٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں