0

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔یوم پاکستان آج منایا جارہا ہے

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔یوم پاکستان آج منایا جارہا ہے
یوم پاکستان پرشکرپڑیاں گراؤنڈ میں آزادکشمیر،پنجاب،سندھ،کے پی کے،بلوچستان،گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں، وطن کے محافظوں کی مشترکہ پریڈ،فضائیہ کی طاقت کے مظاہرے کیساتھ ساتھ ملکی نظریاتی سرحدوں پربھی سینہ سپرجانباز، قومی اتحاد و وحدت کی عملی تفسیرپیش کرینگے۔
ملک بھرمیں اضلاع میں انتظامی و قانون نافذکرنیوالے ادارے پرچم کشائی کیساتھ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈیزئن کردہ سرگرمیوں کوآگے بڑھائیں گے۔ وطن عزیز کی عوام بھرپور جوش و جذبے سے اپنے اسلاف کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ایس ڈبلیواین جائزہ رپورٹ
23-03-2024
مظفرآباد(ایس ڈبلیو این) اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی مملکت کے قیام کے حتمی مرحلہ قراردادلاہورکی مناسبت سے ”یوم پاکستان“ آج23مارچ کوملک بھرکی طرح آزادومقبوضہ کشمیراور دُنیا بھرمیں منایا جا رہا ہے۔اس موقع پرملک بھرمیں چھوٹی بڑی تقریبات،ریلیاں اور دیگرسرگرمیاں کی جائینگی۔جبکہ یوم پاکستان پرملکی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ مسلح افواج کی شاندار پریڈ پرمشتمل قومی سرگرمی وفاقی سطع پراسلام آبادشکرپڑیاں گراؤنڈ میں کی جارہی ہے۔جہاں آزادکشمیر،پنجاب،سندھ،کے پی کے،بلوچستان،گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں ہونگے۔اور وطن کے محافظوں کی مشترکہ پریڈ،فضائیہ کی طاقت کے مظاہرے کیساتھ ساتھ ملکی نظریاتی سرحدوں پربھی سینہ سپرجانباز، قومی اتحاد و وحدت کی عملی تفسیرپیش کرینگے۔ ایس ڈبلیو این کی رپورٹ کیمطابق معروضی حالات میں یوم پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ملک بھرمیں دن کا آغا زصوبائی سطع پراکیس اکیس توپوں کی سلامی،جبکہ مرکزی سطع پراکتیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوگا۔عبادتگاہوں میں اہل وطن ملکی امن و سلامتی کیلئے برسرپیکارسکیورٹی فورسز کیلئے خصوصی دعاؤں کرینگے۔اور اس عزم کی تجدید کی جائیگی کہ گروہی،لسانی،علاقائی و فرقہ پرستی جیسے ناسورکو ردکرتے ہوئے ملکی سلامتی وقومی وقارکو تقویت دی جائیگی۔یوم پاکستان کے موقع پرملک بھرکے اضلاع میں انتظامی و قانون نافذکرنیوالے ادارے پرچم کشائی کیساتھ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈیزئن کردہ سرگرمیوں کوآگے بڑھائیں گے۔ وطن عزیز کی عوام بھرپور جوش و جذبے سے اپنے اسلاف کو خراج عقیدت پیش کریں گے جن کی جدوجہد قوم کے لیے اجتماعی ایثار اور قربانی کے مظاہروں کی بدولت ایک ازاد اور خود مختار مملکت کا اصول یقینی بنا اس موقع پر وفاقی دار الحکومت میں حسب سابق پریڈگراؤنڈمیں مرکزی سر گرمی کا انعقادپذیرہورہی ہے جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات افراد اور خواتین بچے شریک ہوتے ہیں اور ملک بھر میں قومی حلقے نظریاتی بنیادوں پر حاصل کیے گئے وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور تینوں مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں اور ملک بھر کے ثقافتی رنگوں کی جھلک دیکھتے ہیں مثال اگرچہ یوم پاکستان کے موقع پر موسم کی خرابی بھی آڑے آنے کا خدشہ رہا۔تاہم قومی اہمیت کے ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کی گئی کوششوں اور کاوشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ پریڈ منعقد ہو۔ایس ڈبلیو این کیمطابق پاکستان کے اس اہم دن کی مناسبت سے اہل وطن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور اس امر کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ پاکستان میں عدل و انصاف کو رواج دے کر اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے وطن کے وجود کو دوام بخشا جائے گا۔اور پاکستان کے وجود کو بنانے میں جن جن پیر و جوان خواتین کا حصہ ہے انہیں اور اس آزادی کے کارواں کے سالار محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔تے ہیں اور اس توقع کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے جس جس محاذ پر جن کا کوئی بھی رول ہوگا ان کا اعتراف کرنے کی روایات کو بھی استحکام دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں