0

سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد میں NAVTTC کے زیر انتظام ہونے والے e.Comrace اور Amazon Virtual Assistant کے کورسسز کی سرٹیفکیٹس ڈسٹریبیوشن سرمنی منعقد ہوئی

سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد میں NAVTTC کے زیر انتظام ہونے والے e.Comrace اور Amazon Virtual Assistant کے کورسسز کی سرٹیفکیٹس ڈسٹریبیوشن سرمنی منعقد ہوئی
مظفرآباد(ڈیلی کشمیرنیوزڈیسک)22مارچ 2024
سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد میں NAVTTC کے زیر انتظام ہونے والے e.Comrace اور Amazon Virtual Assistant کے کورسسز کی سرٹیفکیٹس ڈسٹریبیوشن سرمنی منعقد ہوئی۔تقریباً 100 طلباء وطالبات میں e.Comrace اور Amazon Virtual Assistant کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔تقریب کی صدارت چیئرمین سکالرز فاو?نڈیشن سید افتخار حسین کاظمی نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آزاد جموں وکشمیر TEVTA جناب چوہدری محمد فرید تھے۔مہمان خصوصی چیئرمین آزاد جموں وکشمیر TEVTA جناب چوہدری محمد فریدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان آئی۔ٹی کو سیکھیں اور دنیا میں مقام حاصل کریں، دنیا بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس ترقی کا راز انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے۔سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کو بھی سراہا اور مزید مستقل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔پرنسپل سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد نے مہمان اعزاز کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔سید مبشر نقوی اسٹنٹ ڈائریکٹر TEVTA نے بھی شرکت کی۔ آخر میں جناب چیئرمین سکالرز فاو?نڈیشن نے تقریب سے خطاب کیا اور مہمان خاص کا شکریہ ادا کیا اور تمام طلباء طالبات کو مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں