0

آزادکشمیر میں پاکستان کی رینجرز اور ایف سی فورسز کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں ۔ ابرار نذیر

کیلگری( بیورو رپورٹ) گزشتہ ایک سال سے عوامی ایکشن کمیٹی عوام کے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کر رہی ہے جس کا مقصد عام آدمی کے مطالبات کو حکومت کے سامنے پیش کرنا تھا عوام کے مطالبات جائز اور بنیادی نوعیت کے ہیں جن میں بجلی کے نرخوں میں اضافے ، غیر ضروری ٹیکس، مہنگائی ، آٹے کی عدم دستیابی کے خلاف ایک تحریک کی صورت میں احتجاج شروع کیا گیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان مسائل کو حل کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے جس کے ردعمل میں اس احتجاج کو طاقت کے زور پر کچلنے کے لیے پاکستان کے رینجرز ، ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کو آزادکشمیر میں مداخلت کے لیے تعینات کیا گیا جس پر ہر شہری نے وزیر اعظم انوارالحق اور انکی کابینہ کے ایسے اقدام کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے نیپ کینیڈا کے کارکن ابرار نذیر نے ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی سیکورٹی اداروں کی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا عوام سے اس غیر قانونی اقدام کو ناکام بنانے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری تک متحد اور منظم پرامن احتجاج جاری رکھنے میں مکمل حمایت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم اس پرامن احتجاج کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی مداخلت کے خلاف کینیڈا سمیت پوری دنیا میں آواز بلند کریں گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں